دوبارہ وزیراعظم بن کر روس نہ جانے کی عمران خان سے منسوب خبر جعلی نکلی

Published On 01 April,2023 10:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نجی نیوز چینل نے چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق خبر دی تھی کہ دوبارہ وزیراعظم بنا تو روس نہیں جاؤں گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے ایک پیغام میں روس نہ جانے سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان سے منسوب خبر کی تردید کی گئی ہے، پیغام میں خبر کو مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے گئے، ایک صارف نے لکھا او بھائی دوبارہ تم زندگی میں کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ہو اور نہ پارلیمنٹ آسکتے ہو۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ امریکا سے آزادی لیں گے سے روس نہیں جاؤں گا تک کا سفر۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کے بعد روس نہیں جاؤں گا۔

Advertisement