اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ ہیں، فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ ہیں، پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تمام اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ،پراپگنڈا اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔حکومت میں شامل جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن چاہتی ہیں۔میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔ فارن ایجنٹ فتنے فساد آئین شکن گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے https://t.co/cO5ER47bPA
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 6, 2023
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں، میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔