بھارتی ڈانسر، کامیڈین اور اداکار راگھو جوئل نے ساتھی اداکارہ شہناز گل کیساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں راگھو جوئل نے کہا کہ میرے پاس کسی سے بھی تعلق بنانے کے لیے وقت نہیں ہے، میں فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی ساتھی اداکارہ شہناز گل کو ڈیٹ نہیں کر رہا۔
راگھو جوئل نے یہ بھی کہا کہ بہت مصروف ہوں، میرے پاس سیٹ پر کسی کے ساتھ لنک اپ ہونے کا وقت ہی نہیں ہے، میں تو فلم کرنے آیا ہوں۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ میں راگھو جوئل اور شہناز گل ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
فلم کی پروموشن کے دوران ایک موقع پر سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ ’موو آن کرجاؤ‘، اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں کر گئی ہوں۔
اس پر مداحوں کو لگا کہ سلمان خان راگھو اور شہناز گل کا ذکر کر رہے ہیں اور قیاس آرائی کی جانے لگیں کہ شاید دونوں کے درمیا ن کچھ چل رہا ہے۔
راگھو جوئل نے انٹرویو کے دوران کہا کہ انٹرنیٹ کی چیزیں مجھ تک نہیں آ پاتیں، مجھے نہیں پتا کہ وہ سچ ہے یا جھوٹ ہے، جب تک میں خود وہ دیکھ نہ لوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں فلم کے لیے آیا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے بطور اداکار، ڈانسر اور ہوسٹ کے دیکھیں، میرا کام بولے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ باقی سب کچھ چیزیں ہیں، میں ڈبل شفٹ میں کام کرتا ہوں، اس وقت میری حالت ایسی ہے کہ میرے پاس ان سب چیزوں کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔