سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی، 25 مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی

سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی، 25 مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی، سوشل میڈیا پر 25 مئی کی تعطیل کا سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی تھی کہ یوم تکریم شہدا پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

خیال رہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منایا جائے گا۔