اسلام آباد: (دنیا نیوز) 5 ہزار والے نوٹ کی بندش کا زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری پیغام میں 5 ہزار والے نوٹ کی بندش والے زیر گرد نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جھوٹا ہے۔
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) September 7, 2023
نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔