لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے شدید زخمی ہونے سے متعلق وائرل خبروں کی تردید کردی۔
فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے مداحوں اور دوستوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکار نے کہا کہ "میں لاہور سے کراچی پہنچا تو مجھے بے انتہا فون کالز اور میسجز آنے لگے اور سب مجھ سے میری خیریت دریافت کرنے لگے"۔
اداکار نے کہا کہ "میں حیران ہو گیا کیونکہ میں تو بالکل ٹھیک ہوں، پھر مجھے پتا چلا کہ کسی یوٹیوبر نے صرف چند ویوز کی خاطر میرے حوالے سے جھوٹی خبر پھیلائی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں (فیصل قریشی) خطرناک حادثے کا شکار ہوگیا ہوں، میں شدید زخمی ہوں اور چلنے کے قابل بھی نہیں رہا"۔
فیصل قریشی نے یوٹیوب پر زیرِ گردش ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "میں بالکل ٹھیک ہوں، یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے، اللہ نہ کرنے اگر کبھی میرے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجائے تو سب سے پہلے میری اہلیہ اور میرے قریبی دوست ہی سب کو آگاہ کریں گے"۔
اداکار نے مزید کہا کہ "کبھی اس کسی یوٹیوبر کی باتوں پر یقین نہ کریں، یہ لوگ صرف اپنے چند ویوز کے لیے ایسی خبریں پھیلاتے ہیں، میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں اور آپ سب کے سامنے ہوں"۔