نمرہ خان نے شراب نوشی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

Published On 29 November,2023 08:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے خود سے متعلق نشہ کرنے کی خبروں پر ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں نمرہ خان نے شراب نوشی سے متعلق گردش خبروں پر کہا کہ ماضی میں جب میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا تو میرا شراب نوشی کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا کیونکہ پولیس کو شک تھا کہ شاید نشے کی وجہ سے حادثہ ہواتھا۔

اداکارہ نے کہا کہ شراب نوشی کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، الحمدللہ! میں تہجد گزار ہوں، میں نے کبھی نشہ نہیں کیا، شراب نوشی سے متعلق تمام خبریں بےبنیاد اور جھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2014 میں نمرہ خان کی گاڑی کو اسلام آباد کے قریب خطرناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد وہ چار دن تک وینٹی لیٹر پر رہیں جبکہ آپریشن کے بعد وہ 19 دن تک کوما میں رہی تھیں۔ 

Advertisement