صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی 6 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی خبر کی تردید

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی 6 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی خبر کی تردید

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان کے 6 حلقوں پی بی 41،43،48، 49، 50 اور 51 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی خبرغلط ہے۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ حلقوں کےریٹرننگ افسران کومراسلہ بھیجا تھا جس میں امیدواروں کی درخواستوں پرقانون کے مطابق فیصلے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صرف بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 کے چند پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کاحکم دیا گیا ہے۔