اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے 9 اپریل منگل سے 12 اپریل جمعے تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا کہ سرکاری ملازمین یا جن کے دفاتر ہفتہ، اتوار بند رہتے ہیں انہیں عید پر 6 چھٹیاں ملیں گی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا فیصلہ ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔