بیٹی صاحبہ کے والد سے نہ ملنے دینے کے الزامات بے بنیاد ہیں: اداکارہ نشو بیگم

بیٹی صاحبہ کے والد سے نہ ملنے دینے کے الزامات بے بنیاد ہیں: اداکارہ نشو بیگم

حال ہی میں اداکارہ نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ناصرف بیٹی صاحبہ کو والد سے 42 برس تک نہ ملنے دینے کے حوالے سے تمام الزامات کی تردید کی ہے بلکہ انہوں نے طلاق کے حوالے سے بھی کھل کر بیان دیا۔

انہوں یہ بھی بتایا  کہ انہوں نے اور امام ربانی نے طلاق سے قبل صلح کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی کیونکہ ان کا رشتہ اس وقت جس موڑ پر تھا جہاں صلح کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ صاحبہ نے کچھ روز قبل اپنے حقیقی والد امام ربانی سے زندگی میں پہلی ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔