ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جنرل باجوہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جنرل باجوہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقاتوں کی تردید

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی مصدقہ معلومات کے مطابق پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے یعنی 28 جولائی 2017 کے بعد سے آج تک جنرل باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

عرفان صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گزشتہ 7 سالوں میں نوازشریف اور جنرل باجوہ کے درمیان کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا ۔