لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی خبروں کی تردید کر دی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ چند عناصر نے ہڑتال کی کال دی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا، حکومت سے پٹرولیم مصنوعات پر بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔