ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے ’پاور کپل‘ ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش سے متعلق جعلی خبریں وائرل ہو گئیں۔
بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹے کی پیدائش اور ہسپتال سے وائرل ہونے والی تصویر کی تردید کی گئی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش اور اس جوڑی کی ہسپتال سے سامنے آنے والی مبینہ تصویر جعلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون حاملہ ضرور ہیں مگر ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ستمبر 2024 یعنی کے آئندہ ماہ متوقع ہے، اداکارہ آج کل اپنے حمل کو خوب انجوائے کر رہی ہیں اور ان کے شوہر رنویر سنگھ اہلیہ کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب اس جوڑی کے کروڑوں مداحوں کو ان کے ہاں سے خوشخبری آنے کا بے صبری سے انتظار ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں جو اس جوڑی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کر رہی ہیں۔