مریم اورنگزیب کی پی آئی اے خریدنے سے متعلق نوازشریف کے دعوے کی تردید

مریم اورنگزیب کی پی آئی اے خریدنے سے متعلق نوازشریف کے دعوے کی تردید

لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو خرید رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ پی آئی اے کو خرید کر ایئرپنجاب کے نام سے سروس شروع کی جائے۔

نواز شریف نے مزید کہاکہ میں نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ آپ پی آئی اے کو خرید لیں یا نئی ایئرلائن بھی شروع کی جاسکتی ہے۔ اب اس حوالے سے غور و خوض جاری ہے۔