خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی

Published On 12 November,2024 08:38 am

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفیٰ دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔