اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی گئی۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ چینی کی قیمت 140 روپے کی حد سے کم، ریٹیل 130 اور ہول سیل 124 سے 125 روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر چینی کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور غلط معلومات نہ پھیلائیں، چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے حکومت کے مؤثر اقدامات جاری ہیں، عوام کو یقین دلایا گیا کہ چینی کی قیمتیں قابو میں ہیں۔
واضح رہے کہ بعض میڈیا چینلز پر چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافے کی خبریں شائع کی گئی تھیں۔