بیرسٹر سیف نے کرم میں 100 بچوں کی اموات کی خبر کو من گھڑت قرار دیدیا

بیرسٹر سیف نے کرم میں 100 بچوں کی اموات کی خبر کو من گھڑت قرار دیدیا

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر کرم پہنچائی جا رہی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے پارا چنار میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے قبائل کے درمیان تصادم جاری ہے جس دوران 100 سے زائد ہلاکتوں کی خبریں سامنے آچکی ہیں جبکہ کشیدہ حالات کے باعث گزشتہ ڈھائی ماہ سے ضلع کے تمام چھوٹے بڑے راستے بند ہیں۔

تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل نے دعویٰ کیا تھا کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک و علاج سے محروم ہیں، علاج کی سہولیات نہ ملنے سے 100 سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔