کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبریں بے بنیاد قرار

کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبریں بے بنیاد قرار

وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ موسمی فلو اور انفلوئنزا میں مبتلا لوگوں کا احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔

وزیر صحت نے کہا کہ کورونا پوزیٹیو لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں، کورونا میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اب کورونا کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے، کورونا اب موسمی فلو کی طرح ہے اس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کرونا اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز پر ہسپتالوں میں ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کردی۔