کراچی :(دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ کی خبروں کی تردید کردی۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کلاؤڈ برسٹ کا کہا تھا جب کہ حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا، البتہ شدید بارش ہوئی ہے۔
دوسری جانب انچارج محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سٹی میں آدھے گھنٹے کے دوران 63 ملی میٹر بارش ہوئی، جب کہ کراچی حیدرآباد ایئرپورٹ کے علاقے میں 50 ملی میٹر بارش ہوئی۔