اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے بیرسٹرگوہر علی کے بیان کی تردید کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چودھری، احمد چٹھہ اور احمد بچھر کو عدالت نے سزا دی جو ابھی برقرار ہے، اس فیصلے کو معطل نہیں کیاگیا، عبداللطیف چترالی کا کیس مختلف ہے، گو کہ خود عبداللطیف چترالی اسلام آباد ہائی کورٹ میں نہیں گئے۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ شریک ملزم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا، عبداللطیف چترالی اپیل میں نہیں گئے اس لئے انہیں نوٹس کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عبداللطیف چترالی معاونت کریں کہ شریک ملزموں والا فیصلہ ان پر لاگو ہوگا کہ نہیں۔