جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا و ایران میں ثالثی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے سوشل میڈیا پر سرگرم جھوٹی خبروں کی تردید کر دی۔
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد اور من گھڑت دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ ایسے امور کا حوالہ دیا گیا جو نہ زیر بحث آئے، نہ ہی ان کی طرف اشارہ کیا گیا، علاقائی حساسیت اور نازک وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پلیٹ فارم مکمل تحقیق سے کام لیں، اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔