جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے، اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فی بھینس 30 روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصول کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوبر سے بائیو گیس بنانے کا منصوبہ ضرور زیر غور ہے، تاہم اس پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا ہے۔
ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ گوالہ کالونیوں میں بھینسوں کے فضلے کی صفائی اور کولیکشن کے لیے بھی کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔