جعلی خبریں
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دکانیں اور بس اڈے بند کروانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر میں کاروبار یا ٹرانسپورٹ کے اڈے بند کرنے کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے اور شہری ایسی غیر تصدیق شدہ خبروں پر دھیان نہ دیں۔
— DC Islamabad (@dcislamabad) April 18, 2026
اس تردیدی بیان سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں یہ خبر تیزی سے پھیلی تھی کہ اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کی سکیورٹی کے پیش نظر تمام مارکیٹیں اور بس اڈے بند کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے فوری وضاحت جاری کی ہے کہ ان کے دائرہ اختیار میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔