علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں اہم سفارتی سرگرمیاں کے باعث راولپنڈی انتظامیہ کا سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔
سی پی او آفس میں آر پی او خالد ہمدانی کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈویژن بھر کے پولیس حکام ضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی اور سکیورٹی پلان آج رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہو گا ۔
ذرائع نے بتایا راولپنڈی شہر کے داخلی راستوں پر اے کیٹیگری کے ناکہ بندی ہو گی،بغیر سرچنگ اور شناخت کے راولپنڈی میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
راولپنڈی شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہو گی، تمام انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈے بند ہو نگے،ہیوی ٹریفک کا بھی داخلہ بند ہو گا اور تمام چھوٹے بڑے بازار بند ، تمام پٹرول پمپ بھی رات بارہ بجے سے بند ہوں گے۔