کمالیہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، منشیات فروش ہلاک

کمالیہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، منشیات فروش ہلاک

سی سی ڈی انچارج سلمان شاہد کے مطابق مقابلہ نواحی علاقے چھ موڑ کے قریب ہوا، جہاں باسط نامی منشیات فروش کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

سلمان شاہد کا کہنا تھا کہ اِسی دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے گولیاں لگنے سے باسط ہلاک ہو گیا جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ اور متعدد مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھا۔