لاہور کے علاقے ہنجروال میں بدبخت بیٹے نے باپ کی جان لے لی

لاہور کے علاقے ہنجروال میں بدبخت بیٹے نے باپ کی جان لے لی

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نمبردار چوک کے قریب پیش آیا جہاں بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے والد 60 سالہ محمد حسین کی جان لے لی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے تمام شواہد اکٹھے کیے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے سبب پیش آیا، ملزم موقع  سے فرار ہوگا جس کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔