تحویل میں لئے گئے بحری جہاز میں ایران کیلئے تحفہ نہیں تھا: چین کی تردید

تحویل میں لئے گئے بحری جہاز میں ایران کیلئے تحفہ نہیں تھا: چین کی تردید

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ غیر ملکی کنٹینر جہاز تھا جسے امریکا نے تحویل میں لیا، چین کسی بھی بدنیتی پر مبنی تعلق جوڑنے اور قیاس آرائیوں کی مخالفت کرتا ہے، بڑی طاقت کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کیں۔

ترجمان نے کہا کہ علاقائی صورتحال جنگ اور امن کے درمیان نازک موڑ پر ہے، دوبارہ جنگ روکنے کیلئے ہرممکن کوشش کرنا ہو گی، ایران امریکا تنازع کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔