سرکاری و نجی ہسپتالوں میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5500 روپے مقرر

سرکاری و نجی ہسپتالوں میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5500 روپے مقرر

چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر سید علی حسن نقوی کے احکامات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس چین کی ٹیسٹ کٹ کے ساتھ 5500 رو پے اور ایبٹ یا روش کمپنی کی ٹیسٹ کٹ کے ساتھ 6500 روپے ہوگی۔

کوئی نجی و سرکاری ہسپتال و لیبارٹر ی مذکورہ ریٹ سے زائد وصول نہیں کرے گا بصورت دیگر جرمانے سمیت دیگر سزائیں دی جاسکتی ہیں۔