سموگ سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے، طبی ماہرین

سموگ سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے، طبی ماہرین

میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ کورونا ایڈوائزری گروپ پنجاب ڈاکٹر محمود شوکت نے بتایا کہ شہریوں کی بے احتیاطی کے باعث حکومت پریشانی محسوس کررہی ہے۔ حالات ابھی تک تو قابو میں ہیں لیکن شہریوں نے تعاون نہ کیا تو وبا کی دوسری لہر کے خدشات حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں۔

اِس بارے میں وائرالوجسٹ ڈاکٹر طاہر یعقوب نے بتایا کہ ابھی تک وائرس اُسی ہیئت میں ہے جس میں وہ پہلی مرتبہ حملہ آور ہوا تھا، اُنہوں نے متنبہ کیا کہ شہریوں کو ہرصورت حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔