بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری، 16 ہزار 749 افراد مستفید

بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری، 16 ہزار 749 افراد مستفید

کورونا آپریشن سیل کے مطابق بلوچستان کے 33 اضلاع میں کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے، آپریشن سیل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5 سو 39 افراد کو ویکیسن لگائی گئی، پہلے مرحلے میں 15 ہزار ایک سو 69 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 13 سو 86 ہیلتھ ورکرز میں دوسری دوز لگائی گئی۔

صوبے میں گزشتہ روز 60 سال سے زائد عمر کے 33 افراد میں ویکسین لگائی گئی جبکہ ایک سو 94 معمر افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، بلوچستان میں مجموعی طور پر اب تک 16 ہزار 7 سو 49 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔