خیبرپختونخوا: کورونا ویکسینیشن میں تیزی، گزشتہ روز 39 ہزار سے زائد شہری مستفید

خیبرپختونخوا: کورونا ویکسینیشن میں تیزی، گزشتہ روز 39 ہزار سے زائد شہری مستفید

خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 39 ہزار سے زائد شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی، صوبے میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 25 ہزار 540 ہیلتھ کیئرورکرز اور شہری ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ2 لاکھ 22 ہزار 353 شہریوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔

صوبے میں ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین 10 ہزار 775 بزرگ شہریوں کو دی گئی ہے، صوبے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی دوسری ڈوز لینے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 128 ہے جبکہ صوبے میں اساتذہ کی ترجیحی ویکسینیشن کے لیے الگ کاؤنٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔