انگلینڈ میں کورونا کے باعث عائد کردہ تقریباﹰ تمام پابندیاں ختم

انگلینڈ میں کورونا کے باعث عائد کردہ تقریباﹰ تمام پابندیاں ختم

حکومتی بیانات کے مطابق دیگر پابندیوں کے ساتھ ساتھ حفاظتی ماسک پہننے اور لازمی سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں۔ اب تمام ڈسکو کلب اور تھیٹرز دوبارہ کھولے جا سکیں گے اور کھیلوں کے مقابلوں کے لیے سٹیڈیمز میں ان کی گنجائش کے مطابق شائقین کو جانے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق متنازعہ فیصلے کا سبب یہ ہے کہ عوامی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کے خلاف حفاظتی ویکسی نیشن کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکی اپوزیشن نے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں اب اس وبا کی ایک نئی بڑی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔