کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث شہر کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہو گئی۔
کورونا مریضوں کے لیے مختص انفیکشز ڈیزیز ہسپتال مکمل بھر گیا، ڈاکٹر عبدالواحد راجپوت کے مطابق 145 بیڈ ہسپتال میں مریضوں کیلئے جگہ نہیں۔ آغا خان اور لیاقت نیشنل ہسپتال میں بھی جگہ نہیں۔ انڈس ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 12 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ مزید بیڈز لگائے گئے ہیں۔ فیلڈ آیسولیشن سینٹر میں بھی جگہ ختم ہوگئی۔ 140 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔
ترجمان ایس آئی یو ٹی ہسپتال کے مطابق مزید مریضوں کے لیے اب گنجائش باقی نہیں، ایسے تمام ہسپتالوں سے نئے آنے والے مریضوں کو جناح، سول، لیاری اور قطر ہسپتال بھیجا جارہا ہے۔