لاہور: (دنیا نیوز) لاہورشہر کے مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو اور معدے کی انفیکشن کے ہزاروں مریض رپورٹ ہوئے، شہر کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
شہریوں کی جانب بسیار خوری جاری، میو ہسپتال، سروسز، جناح، گنگارام اور لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں اب تک 2 ہزار مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں تمام ادویات اور طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ اعتدال میں رہ کر گوشت کا استعمال کریں۔