نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کی ایک اور مریضہ جاں بحق، مجموعی تعداد 903 ہو گئی

نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کی ایک اور مریضہ جاں بحق، مجموعی تعداد 903 ہو گئی

 

نشتر ہسپتال ملتان کے آئیسولیشن وارڈز میں مظفر گڑھ کی 47 سالہ خاتون زرینہ بی بی بھی دم توڑ گئی جس سے رواں سال یکم اپریل سے سولہ ستمبر تک جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 903 ہو گئی ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 39 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 24 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے۔

نشتر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے شعبہ میں 7 ہزار 430 افراد داخل ہوئے جن میں سے 2 ہزار 826 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور موجودہ صورتحال میں کورونا کے مریضون کی تعداد دوبارہ بڑھتے ہی فیملی وارڈز کو بھی کورونا وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔