بھرپور خوشی کیلئے پھلوں سبزیوں کیساتھ ورزش ضروری

Published On 19 September,2021 03:27 pm

لندن:(روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد کہا ہے کہ پھل اور سبزیاں کھانے اور ورزش کو معمول بنانے سے آپ کے اطمینان اور مسرت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جامعہ کینٹ اور جامعہ ریڈنگ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھانے اور ورزش کی عادت اپنانے سے خوشی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن بھرپور فوائد کیلئے ضروری ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی اپنی عادت میں شامل کیا جائے ۔

کئی ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش اپنے آپ پر قابو پانا سکھاتی ہے جس سے خود اعتمادی بڑھتی ہے اور مسرت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
 

Advertisement