پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے مزید 198 کیسز سامنے آ گئے، صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 198 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 121 ہو گئی، ہسپتالوں میں ڈینگی کے 196 مریض زیرعلاج ہیں، پشاور میں 24 گھنٹوں میں مزید 68 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 907 ہو گئی۔
مانسہرہ میں 53، کوہاٹ میں 27، ہری پور میں 14 اور مردان میں مزید 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی بخار سے صوبے میں اب تک چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔