لاہور میں ڈینگی کے عفریت نے سر اُٹھا لیا، مریضوں کی تعداد 3 ہزار 800 تک پہنچ گئی

لاہور میں ڈینگی کے عفریت نے سر اُٹھا لیا، مریضوں کی تعداد 3 ہزار 800 تک پہنچ گئی

کورونا کی طرف سے قدرے سکھ کا سانس نصیب ہوا ہے تو ڈینگی کے عفریت نے سر اُٹھا لیا ہے۔ رواں سیزن کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے تقریباً 5 ہزار مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے لگ بھگ 3 ہزار 8 سو مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ اعدادوشمار لاہور میں ڈینگی کی صورت حال کو بخوبی ظاہر کررہے ہیں۔

صورت حال یہ ہوچکی ہے کہ ابھی سے لاہور کے 13 بڑے ہسپتالوں میں سے سات ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص بستر بھر چکے ہیں۔ اِس تناظر میں یہ بھی قرار دیا جارہا ہے کہ اِس مرتبہ متعلقہ اداروں کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم کو کسی حد تک نظر انداز کیا گیا، اگرچہ حکام اِس کی تردید کرتے ہیں۔

حالات میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ہرشہری انسداد ڈینگی مہم کا حصہ بنے۔