سیہون شریف میں 2 دل والے 6 سالہ بچے کا انکشاف، ہسپتال میں علاج جاری

سیہون شریف میں 2 دل والے 6 سالہ بچے کا انکشاف، ہسپتال میں علاج جاری

عام طور پر انسانی اعضا سے متعلق مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں البتہ اب پاکستان میں ایک بچے میں دو دل ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، یہ واقعہ سیہون شریف کے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ قلب میں تب سامنے آیا جب قاضی احمد کے گاؤں ناصری کا رہائشی بچہ کامران رند اپنے اہل خانہ سمیت امراض کلب کے لئے طبی معائنے کے لئے سیہون پہنچا، جہاں بچے کا طبی معائنہ کیا گیا، دل کی ای سی جی، ایکو ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے جہاں معلوم ہوا کے بچے کو ایک ساتھ دو قلب ہیں جو کے معمول مطابق صحت مند اور نارمل ہیں۔


سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین الدین صدیقی کے مطابق اس قسم کے کیسز نہ ہونے کے برار ہوتے ہیں،یہ قدرت کا کرشمہ ہے ایک جگہ ایک انسان میں دو دل جو کہ مکمل صحت مند طرح سے کام کر رہے ہیں اور بچہ بھی صحت مند ہے،

قدرتی طور پر انسانی جسم میں دو دلوں کا ہونا میڈیکل سائنس کی دنیا میں منفرد کیس ہے جو کے کم و پیش دنیا میں کبھی کبھار ہی سامنے آتاہے، بچے کا سیہون ہسپتال میں علاج تاحال جاری ہے۔