خیبر پی کے میں ڈینگی کے مزید 110 کیسز، متاثرین کی تعداد 9 ہزار 713 ہو گئی

خیبر پی کے میں ڈینگی کے مزید 110 کیسز، متاثرین کی تعداد 9 ہزار 713 ہو گئی

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کےمزید 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 713 ہو گئی ہے۔

مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 68 مریض زیرعلاج ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں مزید 84 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار68 ہوگئی ہے، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں۔