تازہ ترین
  • بریکنگ :- پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مقابلےاختتام پذیر
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- تقریب کاانعقادجہلم گیریژن میں کیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- میگاشوٹنگ ایونٹ 26اکتوبرسےیکم دسمبرتک منعقدہوا
  • بریکنگ :- مقابلوں میں آرمی،نیوی اورایئرفورس کےنشانہ بازوں نےحصہ لیا
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےنمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے
  • بریکنگ :- سول آرمڈفورسزاورشہریوں سمیت 2500سےزائدنشانہ بازوں کی شرکت
  • بریکنگ :- انٹرفارمیشنزمقابلوں میں ملتان کورپہلےاورمنگلاکوردوسرےنمبرپررہی
  • بریکنگ :- انٹرسروسزمیچوں میں پاک فوج نےتمام مقابلےجیت لیے
  • بریکنگ :- دیگرمقابلوں میں پنجاب رینجرزپہلے،گلگت بلتستان اسکاؤٹ دوسرےنمبرپر
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےمارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکوسراہا
  • بریکنگ :- ایک جوان کی شوٹنگ مہارت اس کاطرہ امتیازہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- بنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،آرمی چیف

ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں،فارمولا تحریر کرینگے:ڈریپ کا فیصلہ

Published On 21 November,2021 07:53 pm

اسلام آباد:(دنیانیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹراب طبی نسخے پر دوا کا نام نہیں لکھ سکیں گے بلکہ صرف فارمولا تحریر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل سٹور بھی نسخے کے بغیر دوائی فروخت کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز اب دوائی کا نام نہیں لکھ سکیں گے، دوائی کا نام لکھنے کی بجائے اب صرف دوائی کا جنیرک نام لکھیں گے جبکہ ڈاکٹری نسخے اور فارماسسٹ کے بغیر میڈیکل سٹور مالکان دوائی دینے کے مجاز نہیں ہونگے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ حتمی مراسلہ میں بتایا گیا کہ ادویات کی فروخت کہیں بھی کسی بھی صورت میں بغیر نسخہ کے نہیں ہونی چاہئے، جس پر دوائی دیں وہ نسخہ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹر کا ہونا چاہیے، دوائی کی فروخت کیلئے ہر میڈیکل سٹور پر گریجوایٹ فارماسسٹ کی دستیابی ضروری قرار دی گیئی ہے۔

فارما لیگل ایڈوائزر نور مہر نے کہا کہ عمل درآمد میں تاخیر کی گئی تو جنوری 2022 سے ملک بھر میں اجتماعی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔