خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 18 کیس، مریضوں کی تعداد 10 ہزار 486 ہو گئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 18 کیس، مریضوں کی تعداد 10 ہزار 486 ہو گئی

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے مزید 18 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار486 ہو گئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 22 مریض زیرعلاج ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں مزید 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار 640 ہو گئی ہے، ڈینگی سے صوبے میں 10 اموات ہوچکی ہیں۔