تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کاپی ڈی ایم اجلاس پرردعمل
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے، وزیرمملکت فرخ حبیب
  • بریکنگ :- ہر2 ماہ بعدمردہ گھوڑےمیں جان ڈالنےکی ناکام کوشش ہوتی ہے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم کی جماعتوں کے پاس کرنےکےلیے کوئی کام نہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- سیاسی ماڈلنگ شواورکیٹ واک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- بتایاجائےپارلیمنٹ سے استعفے دینےوالےفیصلے سے یوٹرن کیوں لیاگیا؟فرخ حبیب
  • بریکنگ :- سیاست کا 12واں کھلاڑی حلوےکی پلیٹ کےلیےپوری دیگ انڈیلناچاہتاہے،فرخ حبیب

پلاسٹک کے کوڑے سے کولیسٹرول، امراضِ قلب کا خطرہ

Published On 04 December,2021 10:04 am

کیلیفورنیا: (روزنامہ دنیا) اگرچہ پلاسٹک آلودگی کے انسانی اثرات کے کئی شواہد سامنے آئے ہیں لیکن اب چوہوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پلاسٹک کے خردبینی ذرات بلڈ پریشر، کولیسٹرل میں اضافے اور امراضِ قلب کی وجہ بن سکتے ہیں۔

پلاسٹک کی تھیلیاں ندی، نالوں اور دریاؤں سے گزر کر آخرکار سمندر میں پہنچتی ہیں۔ سمندر میں پلاسٹک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں اور باریک ترین ذرات میں ڈھلنے لگتے ہیں جنہیں مائیکرو پلاسٹک کا نام دیا جاتا ہے۔

جامعہ کیلیفورنیا کی نئی تحقیق میں پلاسٹک کے ایک اور کیمیکل فتھیلیٹس کا جائزہ لیا گیا ہے جو قریباً تمام اقسام کے پلاسٹک میں موجود ہوسکتے ہیں جسے چوہوں پرآزمایا گیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں پلاسٹک کے عام کیمیکل ڈی سی ایچ پی کے کولیسٹرول اور دل پر اثرات سامنے آئے ہیں۔