پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا،صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہوگئی
خیبرپختونخوا میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،صوبے میں مزید 9 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوگئی ،محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں 8 اورکرک سےایک اومی کرون وائرس کا کیس رپورٹ ہوا۔
اومی کرون ویرینٹ کےنئے مریضوں میں 8 مرد اورایک خاتون شامل ہیں ،صوبے میں اومی کرون کیسزکی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں سب سے زیادہ اومی کرون کے 19 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ چارسدہ،نوشہرہ ،کرک سے اومی کرون کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے