ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بری خبر، گولیوں کی قیمت میں 140روپے کا اضافہ

ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بری خبر، گولیوں کی قیمت میں 140روپے کا اضافہ

گولیوں کے پیکٹ میں قیمت میں ہوشربا اضافے سے شوگر کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، ایمرل 2 ایم جی کی 30 ٹیبلیٹس کی ڈبی کی قیمت 326 روپے تھی ، پیکٹ پر پرانی قیمت کا بیچ نمبر اے ڈبلیو 011 پرنٹ تھا اب نئی قیمت 466 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔

نئے بیچ نمبر اے ڈبلیو 017 کے تحت گولیوں کی فروخت جاری ہے جبکہ ذیا بیطس کے مریض مہنگی انسولین کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں اور اب عام استعمال ہونے والی ایمرل میں 140 روپے کے اضافے سے مزید پریشانی میں مبتلا ہوجائینگے ۔