اسلام آباد:(دنیا نیوز) منی بجٹ کے اثرات آنا شروع ہوگئے اور متعدد دواؤں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا
حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے بعد دواؤں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر 17.5 فیصد ٹیکس کے بعد متعدد دوائیں 10 تا 20 فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔
بلڈ پریشر ، کولیسٹرول اور معدے کی تیزابیت کی دواؤں میں واضح اضافہ ہوا، جسم کے درر کو فوری دور کرنے والے انجکشنز بھی مہنگے ہوئے،31 روپے میں فروخت ہونے والا درد کش انجکشن 36 روپے کا ہوگیا ، معدے یا السر کی دوا کی قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا۔
کولیسٹرول کے لیے استعمال ہونے والی دوا بھی 10 روپے مہنگی ہوگئی ، اینٹی بائیوٹک کی قیمت میں بھی 8 روپے اضافہ ہوا، شوگر کے مریضوں کی دوا کی قیمت میں 5 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔