پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں اومی کرون کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں مزید 33 افراد میں تشخیص ہوگئی، مجموعی تعداد 108 تک پہنچ گئی۔
خیبر پختونخوا میں اومی کرون کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 33 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی، نئے سامنے آنے والے کیسز میں پشاور سے 6، نوشہرہ سے 6 اور ملاکنڈ سے 21 رپورٹ ہوئے۔
صوبے بھر میں اومی کرون وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 108 تک پہنچ گئی ہے۔