اومی کرون آزاد کشمیر بھی پہنچ گیا، نئی قسم کے 12 کیسز رپورٹ ہو چکے

اومی کرون آزاد کشمیر بھی پہنچ گیا، نئی قسم کے 12 کیسز رپورٹ ہو چکے

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں سے اومی کرون کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ ابتدائی طور پر کرونا وبا کی اس نئی قسم کے 12 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

ابتدائی طور پر اومی کرون کے مریضوں کی زیادہ تعداد میرپور سے رپورٹ ہوئی ہے تو شہری انتظامی اداروں کی جانب سے موثر منصوبہ بندی پر زور دے رہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اس وقت کورونا وبا اور اس کی نئی قسم اومی کرون سے متاثرہ زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی ایک بار پھر بڑھ کر 100 کے قریب پہنچ چکی ہے۔