کوئٹہ : (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی جانب سے نئی ایڈوائزری میں پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انڈور تقریبات میں تین سو اور آؤٹ ڈور تقریبات میں پانچ سو لوگوں کو شریک ہونے کی اجازت ہو گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 70فیصد جبکہ ٹرینوں میں کورونا ویکسین کارڈ کے ہمراہ 80 فیصد افراد کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ جم خانے، سینما، پارکس اور مزارات پر صرف ویکسین لگوانے والے افراد جا سکیں گے۔
دوسری طرف کوئٹہ میں کورونا کی شرح 5 اعشاریہ تین تین ریکارڈ کی گئی۔