کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے کے بعد شرح صفر ہوگئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہونے کے بعد وائرس کے پھیلائو کی شرح صفر ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35,480 ہے 1,455,982 افراد کی سکریننگ میں سے 501,829 منفی آئے ہیں۔
کورونا سے اب تک 35,098 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبے بھر میں فعال کیسز کی تعداد 04 ہے، کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 378 ہے۔